چین‘ دسمبر کے دوران ایلومینیم کی پیداوار میں 11.3 فیصد اضافہ

چین‘ دسمبر کے دوران ایلومینیم کی پیداوار میں 11.3 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ( آن لائن) چین کی دسمبر کے دوران ایلومینیم کی پیداوار 11.3 فیصد اضافے کے ساتھ 3.05 ملین ٹن رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2018 ء4 کے دوران چین کی ایلومینیم کی پیداوار 3.05 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2017 ء کے مقابلے میں 11.3 فیصد اور نومبر 2018 ء کی پیداوار (2.82 ملین ٹن ) سے 8.2 فیصد زیادہ ہے۔دسمبر کے دوران ایلومینیم کی یومیہ پیداوار 98400 ٹن یومیہ رہی جو کہ نومبر کی پیداوار 94000 ٹن یومیہ سے زیادہ اور کسی بھی ایک ماہ کی ریکارڈ پیداوار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 ء کے دوران ایلومینیم کی ملکی پیداوار 35.8 ملین ٹن رہی جو 2017 ء کی پیداوار سے 7.4 فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

کامرس -