بجلی کے پیداواری شعبے میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

بجلی کے پیداواری شعبے میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)دسمبر 2018 کے دوران ملک میں بجلی کے پیداوار کے شعبے میں 17.2ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2018 میں ملک میں تھرمل، ہائیڈل اور کوئلے سے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں 17.2 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔مالی سال 2018-19ئکے ابتدائی 6 ماہ (جولائی تا دسمبر)میں بجلی کے شعبے میں اب تک 201.9ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ مالی سال 2017-18 کے ابتدائی چھ ماہ میں بجلی کے پیداواری شعبے میں 611.9ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران تھرمل کے شعبے میں 32.9ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔مالی سال 2017-18 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران تھرمل کے شعبے میں 39.2ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر 2018 میں پانی سے بجلی کے پیداوار ی شعبے میں 11.3ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ گزشتہ چھ ماہ میں اس شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 105.6ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2017-18 کے ابتدائی چھ ماہ میں پانی سے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں 48.4ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں 63.3ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں 524.3ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

موجودہ حکومت سستی بجلی کے پیداواری منصوبوں میں دلچسپی لے رہی ہے تاکہ عام لوگوں کو کم قیمت پر بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے ۔

مزید :

کامرس -