انجینئرنگ ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے انتخابات رہائشی اتحاد گروپ کا کلین سویپ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)انجینئرنگ ٹاؤن کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کا انتخابی معرکہ ملک شہباز کی کھوکھر کے رہائشی اتحاد گروپ نے میدان مار لیا،پورا پینل کامیاب،15نشستوں پر کلین سویپ،گزشتہ روز سوسائٹی آفس سیکٹر اے کے پارک میں صبح9بجے سے شام4بجے تک پُر امن انداز میں پولنگ ہوئی جس میں رہائشی اتحاد گروپ کے ملک شہباز علی کھوکھر بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے،ان کے ساتھ جنرل سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری اور12ایگزیکٹو ممبران بھی کامیاب ہو گئے،ان کے مد مقابل رہائشی گروپ کے صدارتی امیدوار محمد طاہر خان کاکڑ اور دیگر عہدیداران بُری طرح ہار گئے،انجینئر نگ ٹاؤن کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے آئندہ3سال کے لیے ہونے والے انتخابات کی نگرانی ایڈ منسٹریٹر سید مزمل حسین نے اپنی ٹیم کے ساتھ کی،جیتنے والے گروپ کا انتخابی نشان جھنڈا جبکہ شکست کھانے والے گروپ کا انتخابی نشان پھول تھا۔
انجینئرنگ ٹاؤن