محمد احسن ہاشمی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے وائس چےئرمین مقرر

محمد احسن ہاشمی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے وائس چےئرمین ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن لاہور کے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹ خرم ایسوسی ایٹس مین بلیوارڈ ڈی ایچ اے لاہور کے چیف ایگزیکٹو محمد احسن ہاشمی کو ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کا وائس چےئرمین مقرر کیا ہے ،ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابو بکر بھٹی نے احسن ہاشمی کی رئیل اسٹیٹ کے لیے قابل قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں وائس چےئرمین کی ذمہ داری دی ہے اور کہا ہے کہ احسن ہاشمی اپنے تجربے کو بروہ کار لائیں ،ہماری سرپرستی کریں اور ڈیلرز برادری کے لیے کام کریں ،احسن ہاشمی نے وائس چےئرمین نامزد کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اس سے انصاف کروں گا۔

مزید : صفحہ آخر