پاک بحریہ فروری میں چھٹی کثیرالقومی مشق امن2019ء کی میزبانی کر یگی ، ترجمان

پاک بحریہ فروری میں چھٹی کثیرالقومی مشق امن2019ء کی میزبانی کر یگی ، ترجمان

  

اسلام آباد(این این آئی) پاک بحریہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاک بحریہ رواں سال فروری میں چھٹی کثیرالقومی مشق امن2019 کی میزبانی کر رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں 40سے زائد ممالک ’’امن کیلئے متحد‘‘ عزم کے تحت اپنے بحری اثاثوں اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔ انور مقصود نے کہاکہ میں پاک بحریہ کو کثیر الملکی مشق امن کے انعقاد پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ امن مشق کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کارروائیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔

ترجمان

مزید :

صفحہ آخر -