بلاول بھٹو مخالفین کے اعصاب پر سوار، نیئر بخاری

بلاول بھٹو مخالفین کے اعصاب پر سوار، نیئر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی میراث بلاول بھٹو مخالفین کے اعصاب پر سوار ہے، ذولفقار علی بھٹو شہید کے کارنامے تا ابد مخالفین کی نیندیں حرام کئے رکھیں گے۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء میں نفرت پھیلانا جہالت کی نشانی ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عالمی مدبر سیاستدان اور عوامی رہنما تھے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قائد عوام کی قومی سیاسی عوامی یادگار خدمات تاریخ پاکستان کا سنہرا باب ہیں۔انہوں نے کہاکہ ذولفقار علی بھٹو شہید کے کارنامے تا ابد مخالفین کی نیندیں حرام کئے رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک و ملت کے لئے دن رات ایک کرنے اور زندگی قربان کرنے والے قومی ہیروز ہیں ۔ نیر بخاری نے کہاکہ مفت تعلیم فراہمی اور طلباء کو یونین سازی کا حق دینے والے بھٹو کے طلباء معترف ہیں ۔نیر بخاری نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے طلباء کی آمریت کے خلاف تحریک کی قیادت کی ۔انہوں نے کہاکہ آمریت پرستوں اور عمران کا خوف اس بات کی گواہی ہے بھٹو آج بھی زندہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی میراث بلاول بھٹو مخالفین کے اعصاب پر سوار ہے۔
نیئر بخاری

مزید :

صفحہ آخر -