موثر خارجہ پالیسی سے امریکہ کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہوا ، صدرمملکت

موثر خارجہ پالیسی سے امریکہ کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہوا ، صدرمملکت

  

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے موثر خارجہ پالیسی کے باعث ہی امریکہ کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہوا ہے، تحریک انصاف کے رہنما ریاست مدینہ کے ماڈل پر عمل پیرا ہوکر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ایک انٹرو یو میں صدر مملکت نے کہا پاکستان کے مفاد کیلئے فعال خارجہ پالیسی کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے۔ ملکی وقار کو بڑھا نے کی خاطر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی قیادت کو بہت موثر انداز میں جواب دیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب‘ ترکی‘ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور افغان قیادت کے ساتھ رابطہ کیا۔

صدرمملکت

مزید :

صفحہ آخر -