خورشید شاہ سیاست میں ناکام جواری ثابت ہوچکے ہیں ، حلیم عادل شیخ

خورشید شاہ سیاست میں ناکام جواری ثابت ہوچکے ہیں ، حلیم عادل شیخ

کراچی(آن لائن) سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ اور ان کے سربراہ سیاست میں ایک ناکام جواری ثابت ہوچکے ہیں خورشید شاہ سے نہ ووٹرز کو فائدہ ہے نہ ہی ان کی پارٹی کے لوگوں کو۔ اومنی گروپ کے سائے میں پلنے والے عمران خان پر تنقید کرکے قد بڑھا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ خورشید شاہ فکر نہ کریں صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ دبنے نہیں دیں گے۔ نواز شریف کو سیاسی ڈبونے کے بعد اب خورشید شاہ کے قائد شہباز شریف کے پیچھے پڑ چکے ہیں۔سکھر میں لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں خورشید شاہ ہوا میں تیر چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹنے والوں کو اب جیل میں صفائیاں کرنی پڑ یں گی۔پیپلزپارٹی کی سندھ میں ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دینے کے لیے خورشید جیسے ناکام رہنماؤں کا سہارا لیا جارہا ہے۔ خورشید شاہ کی معصومیت پر صدقے جائیں انہوں نے تو بلاول کو بھی پیچھے چھوڑ دیا عمران خان ملک کو ترقی کی طرف لیکر جائے گا خورشید شاہ روک سکتے ہو تو روک لو۔

مزید : صفحہ آخر