دبئی کا پاکستانی قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی بنانے پر اتفاق

دبئی کا پاکستانی قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی بنانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (این این آئی)پاکستان اور دبئی نے پاکستانی قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے جوائنٹ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے دبئی پولیس کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے ساتھ ملاقات کی ۔ پولیس چیف نے ادارے کے کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ ترجمان او پی ایف کے مطابق پاکستانی قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی، جوائنٹ کمیٹی پاکستانی قیدیوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیگی،جن قیدیوں کی سزا پوری ہو چکی ہے ان کی رہائی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ قیدیوں کی معلومات کا ان کی سزا ختم ھونے سے پہلے تبادلہ کیا جائے گا تا کہ ان کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔مستقبل میں قیدیوں کی معلومات کا تبادلے کا مکینزم تیار کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -