عمران نیازی کا ویژن صرف جھوٹ ہے،مریم اورنگزیب

عمران نیازی کا ویژن صرف جھوٹ ہے،مریم اورنگزیب

  

اسلام آ با د (آ ئی این پی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ فواد چودھری پہلے اپنی حکومت کو پا ؤں پر کھڑا کریں پھر اداروں کی بات کریں ،بتائیں قوم کو کہ عمران کا ویژن صرف، جھوٹ ، جھوٹ اور جھوٹ ہے ،سب سے پہلے اپنے سلیکٹڈ وزیراعظم کو سیاسی تاریخ کا مطالعہ کرائیں ، وزیراعظم نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں عامیانہ خطاب کاگنیز بک میں عالمی ریکارڈ قائم کیا ،عوام کو بتائیں کہ کون مشرف کی گود میں تھا جس وقت منتخب وزیراعظم نوازشریف کی حکومت پہ شب خون مارا گیا اور آئین پہ ڈاکہ ڈالا گیا ،نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت ، معاشی قوت ، اور ملک کو اندھیروں سے پاک کیا۔اپنی چور کابینہ، اور جنہیں عمران سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے، ان سب کو جیل میں ڈالیں، قوم ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈوں اور خیبر پختونخواہ میں ڈیمز جنہوں نے پوری پاکستان کو بجلی مہیا کرنی تھی ، جواب مانگ رہی ہے ،جن منصوبوں کی آپ کی حکومت افتتاح کر رہی ہے وہ نوازشریف اور شہباز شریف کے بنائے ہوئے ہیں ،علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی لوٹی ہوئی دولت کب قوم کو واپس کریں گے ،منی بجٹ کے نام پر فنانس بل میں باجی کلاز کے ذریعے این آر او دیا گیا، اس پر قوم کو جواب دیں،عمران صاحب آپ نے شہباز شریف کے حسد اور دشمنی میں عثمان بزدار جیسے نااہل اور لوٹے کو پنجاب کا وزیرعلی بنایا ،عمران صاحب ہم تمام جھوٹے الزامات کا حساب دے رہے ہیں آپ اپنا حساب کب شروع کریں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -