پی ٹی آئی حکومت میں ملک ڈوبتا نظرآرہاہے،وزیر اعلیٰ سندھ

پی ٹی آئی حکومت میں ملک ڈوبتا نظرآرہاہے،وزیر اعلیٰ سندھ

گھوٹکی(آئی این پی ) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ہوتے ہو ئے پاکستان ڈوبتانظرآرہاہے،،فوادچودھری اپناکام نہیں کرسکتے اس لیے وہ دوسروں پرتنقیدکررہے ہیں، اگرکوئی شخص اپنی اکثریت کھوتاہے تواس کوچلے جانا چاہیے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ہوتے ہو ئے پاکستان ڈوبتانظرآرہاہے ،موجودہ حکومت کے طریقہ کار سے کوئی خوش نہیں،فوادچودھری اپناکام نہیں کرسکتے اس لیے وہ دوسروں پرتنقیدکررہے ہیں،کسان ہویا دوسرا طبقہ کوئی پی ٹی آئی حکومت سے خوش نہیں،مرادعلی شاہ نے کہا کہ میں نے پور ے سند ھ میں ترقیاتی کام کرائے ہیں،جس کاجواختیار ہے وہ آئین اورقانون میں موجودہے، اگرکوئی شخص اپنی اکثریت کھوتاہے تواس کوچلے جانا چاہیے۔

وزیر اعلی سندھ

مزید : صفحہ آخر