حجاج ویلفیئر فنڈ سے سرکاری حاجیوں کو28ہزار روپے فی کس سبسڈی دینے کی تجویز

حجاج ویلفیئر فنڈ سے سرکاری حاجیوں کو28ہزار روپے فی کس سبسڈی دینے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج پالیسی2019ء با لآخر تیار ،کیبنٹ ڈویزن کو موصول ،بدھ یا جمعرات کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے ساتھ اعلان کی تیاریاں مکمل،سرکاری حج سکیم کے حاجیوں کے لیے وزارت خزانہ کی طرف سے سبسڈی کا گرین سگنل نہ ملنے کی وجہ سے وزارت مذہبی امور کے پاس موجود 8ارب سے زائد حجاج ویلفےئر فنڈ (PWF) سے سرکاری حاجیوں کے لیے 28ہزار روپے فی حاجی سبسڈی دینے کی تجویز آ گئی،سرکاری حج سکیم کا پیکج 3لاکھ20ہزار روپے رکھنے کی تجویز،ائیر لائنز کو بھی حج کرایہ کم کرنے کا کہا جائے گا، سرکاری حج سکیم کی درخواستیں فروری سے لینے کی تجویز دی گئی ہے ،سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ7ہزار550 افراد فریضہ حج ادا کریں گے ان کا فیصلہ قرعہ اندازی سے کیا جائے گا ،درخواستوں کی وصولی کے لیے 10دن دینے کی تجویز،وزارت کے پاس حاجیوں کے ویلفےئر فنڈ اربوں روپے موجود ہے ہر سال سود میں اضافہ ہو رہا ہے اسی رقم سے سرکاری حج سکیم کا پیکج سستا رکھنے کے لیے مکہ،مدینہ،منیٰ،عرفات کے کھانے کی سبسڈی دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
سبسڈی

مزید :

صفحہ آخر -