پاک فوج نے اپر کوہستان میں شدید برفباری کے باعث پھنسے 7افراد کو بحفاظت نکال لیا

پاک فوج نے اپر کوہستان میں شدید برفباری کے باعث پھنسے 7افراد کو بحفاظت نکال ...

اپر کوہستان (این این آئی)اپرکوہستان میں شدید برفباری کے باعث پھنسے افراد کو نکالنے کے لئے پاک فوج نے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ہے، 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اپرکوہستان کی سپٹ ویلی میں بلند پہاڑوں پر قیمتی پیراڈاٹ پتھر نکالنے والے 7 مزدور شدید برف باری کے باعث دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے تھے۔علاقے میں بیس فٹ برف پڑنے اور راستے کی بندش کی وجہ سے متا ثرین کے رشتہ داروں نے ضلعی انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی تھی جس پر پاک فوج کے اہل کاروں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے 7 افراد کو ریسکیو کر کے پٹن پہنچا دیا ۔ڈی پی او لوئرکوہستان محمد سلیمان کے مطابق سپٹ ویلی میں مزید 30 سے 35 مقامی افراد موجود ہیں جن کے پاس راشن اور شیلٹر موجود ہے اور وہ واپس آنا نہیں چاہتے۔

اپر کوہستان

مزید : صفحہ آخر