بنوں، ڈمپر ٹرک چنگ چی رکشہ پر چڑھ گیا، 3 کمسن جاں بحق ، 7 افرد زخمی
بنوں(آن لائن) بنوں ٹاؤن شپ میں تیز رفتار ڈمپر ٹرک چنگ چی رکشہ پر چڑھ گیا، 3 کم سن لڑکے جاں بحق جبکہ 7 افرد زخمی ہوگئے تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں واقع لنک روڈ نزد خرگی ہوٹل نامعلوم ڈرائیور نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈمپر ٹرک چنگ چی رکشہ پر چڑھ دوڑا دی جس کے نتیجے میں چنگ چی رکشہ میں سوار 14 سالہ صابر اللہ ، 9 سالہ ظاہر اللہ اور 14 سالہ آیاز خان شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئے جبکہ جہان پری ، عبداللہ ، فواد اور واجد خان زخمی ہوگئے نامعلوم ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کے جی این ہسپتال جبکہ جاں بحق ہونے والے کم سن بچوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر متوفی صابراللہ کے رشتہ دار واجد خان ولد سیلانی ساکن ملاخیل سورانی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ ککی کی حدود میں واقع شمع خیل خوجڑی میں ہوائی گولی لگنے سے 20 سالہ ہاجرہ بی بی گھر کے صحن میں لگ کر زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ککی پولیس نے مجروحہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ادھر نیو کرم پل کے قریب نامعلوم ڈرائیور نے چنگ چی رکشہ پر تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 سالہ نائف اللہ ولد عصمت اللہ اور 18 سالہ معراج ولد قمر زمان ساکنان بوزہ خیل کو ٹکر مار کر زخمی کردیا نامعلوم ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔