سی ٹی ڈی کی کارروائی، سزائے موت کا مفرور مجرم گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، سزائے موت کا مفرور مجرم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر )سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے سزائے موت کے مفرور مجرم کو گرفتار کر لیا ہے، مجرم کو بلوچستان کی عدالت سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔ایس پی سی ٹی ڈی مرتضی بھٹو کے مطابق مجرم نے 2004 میں بلوچستان کے ضلع قلات میں عثمان عمرانی کو قتل کیا تھا، جس پر اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوا، بعد ازاں مجرم نے اس کے خلاف گواہی دینے والے تین گواہان کو بھی قتل کیا تھا۔قتل کا الزام ثابت ہونے پر بلوچستان ہائی کورٹ نے مجرم ظفراللہ کو سزائے موت سنائی تھی، بعد ازاں ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا تھا، جسے اتوارکو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

B