پیپلز پارٹی کی قیادت ناکام جواری ثابت ہوچکی ہے ، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی کی قیادت ناکام جواری ثابت ہوچکی ہے ، حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )خورشید شاہ کے بیان پر پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ اور ان کے سربراہ سیاست میں ایک ناکام جواری ثابت ہوچکے ہیں۔ خورشید شاہ سے نہ ووٹرز کو فائدہ ہے نہ ہی ان کی پارٹی کے لوگوں کو اومنی گروپ کے سائے میں پلنے والے عمران خان پر تنقید کرکے قد بڑھا رہے ہیں خورشید شاہ فکر نہ کریں صالح پٹ کے جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ دبنے نہیں دیں گے نواز شریف کو سیاسی ڈبونے کے بعد اب خورشید شاہ کے قائد شہباز شریف کے پیچھے پڑ چکے ہیں سکھر میں لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں خورشید شاہ ہوا میں تیر چلائے جارہے ہیں میثاق جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹنے والوں کو اب جیل میں صفائیاں کرنی پڑ یں گی پیپلزپارٹی کی سندھ میں ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دینے کے لیے خورشید جیسے ناکام رہنماؤں کا سہارا لیا جارہا ہے خورشید شاہ کی معصومیت پر صدقے جائیں انہوں نے تو بلاول کو بھی پیچھے چھوڑ دیا عمران خان ملک کو ترقی کی طرف لیکر جائے گا خورشید شاہ روک سکتے ہو تو روک لو