بلوچستان کی ترقی کیلئے نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے :جام کمال

بلوچستان کی ترقی کیلئے نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے :جام کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے سسٹم بہتربنانے کی ضرورت ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے،سی پیک ایک کڑی ہے بلوچستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔ وہ بانی پاکستان کے مزارپرحاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بانی پاکستان سے ہمیشہ بہت اچھے تعلقات رہے جوہمارے قائدین کی محنت کا نتیجہ تھے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا اولین مقصد عوامی مسائل کا فوری حل ہے،بلوچستان نئی وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ترقی کے حوالے سے کام کررہی ہے،سی پیک ایک کڑی ہے مجموعی طورپرپورے بلوچستان کی ترقی کے لیے اقدامات کرینگے،سعودی عرب بہت جلد گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا، وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ پرانے مسائل اورترقی کے لیے ہم ایک میکنزم بنا رہے ہیں،مسنگ پرسن کا مسئلہ بلوچستان میں ایک عرصے سے چل رہا ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے بھی کام ہورہا ہے ہم نے نشاندہی کرائی ہے اورہرقیمت پربلوچستان کے مسائل حل کرینگے انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے مسئلے میں حکومت بلوچستان کو لوگوں کا تعاون بھی حاصل ہے، ہمیں سسٹم بہتر کرنا ہے، جام کمال نے کہاکہ صحت کی بہترسہولتوں کے لیے بلو چستان میں ٹراما سینٹر قائم کرنے جارہے ہیں جسکی تعداد 16 سے 18 کردی گئی ہے،بلوچستان میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرینگے تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں کی حالت بہتر بنائے گے،بلوچستان میں جلد ریسکیو 1122 کی سروس شروع کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت نے خشک سالی کے متاثرین کی مالی مدد بھی کی ہے۔اس سے قبل وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے مزارپرحاضری دی،،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔