پاکستانی وفد چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کیلئے بھارت پہنچ گیا

پاکستانی وفد چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کیلئے بھارت پہنچ گیا

لاہور( این این آئی)انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں پاکستانی وفد دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کیلئے واہگہ باڈر کے راستے بھارت پہنچ گیا ۔انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی سربراہی میں جانا والا تین رکنی پاکستانی وفد دریائے چناب پر بھارتی منصوبوں لوئرکلنائی اور پکل ڈل کا معائنہ کرے گااور دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے ۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا 119واں دورہے۔گزشتہ سال اگست 2018 میں بھارتی وفد پاکستان آیا تھا ،ہمیں گزشتہ سال ستمبر میں دعوت دی گئی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کی جہ سے دورہ نہیں ہوسکا تھا۔9جنوری کو بھارت نے دعوت دی جس پر تین رکنی وفد بھارت جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں دریائے چناب پر زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ اور انسپکشن کی جائے گی اور بھارت سے جو دریا پاکستان کی طرف آرہے ہیں ان کے معاملات دیکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوتحفظات ہیں وہ انڈس واٹر کمیشن میں درج ہیں،اس دورے میں اجلاس ، دورے اور انسپکشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی پر حکومتی کوششوں پر بھرپور کام کریں ،انڈس واٹر ٹریٹی کا ایک طریق کار ہے اور اس پر عملدرآمد دونوں ممالک کو فائدہ دے گا۔واضح رہے کہپاکستان کا موقف ہے کہ بھارت مغربی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرکے دونوں ممالک کے درمیان درمیان موجو د سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

وفد

مزید : کراچی صفحہ اول