وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات تاروجبہ میں قیام کے دوران مشہور چپلی کباب سے لطف اندوز ہوئے

وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات تاروجبہ میں قیام کے دوران مشہور چپلی کباب سے لطف ...

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی ہمرائی میں اچانک دوروں کے بعد تاروجبہ میں رکے ۔ وزیراعلیٰ کے اچانک دوروں سے پولیس ، بی آرٹی انتظامیہ اور پبی ہسپتال کی انتظامیہ لا علم رہی ۔وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اور دیگر سٹاف بھی اچانک دوروں سے لاعلم رہے تھے۔واپسی پر وزیراعلیٰ تاروجبہ گاؤں رکے اور تارو جبہ کے مشہور کباب کھائے لوگوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیااور لوگوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلیفاں بنائیں اور اُن کے بغیر سکیورٹی دوروں اور سفر کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -