شانگلہ‘ برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد برف ہٹانے کا کام جاری

شانگلہ‘ برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد برف ہٹانے کا کام جاری

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض شیرپاؤ نے ضلع میں شدید برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد شاہراہوں سے برف ہٹانے اور انہیں ٹریفک کیلئے مکمل طور کھولنے کیلئے جاری آپریشن کا معائنہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمقبول حسین اور دیگر انتظامی و پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے شانگلہ ٹاپ اور یخ تنگی سمیت ضلع کی اہم وادیوں اور دروں کو جانے والی سڑکوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں ٹریفک کیلئے ہر لحاظ سے بحال کرنے سے متعلق ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے رہے انہوں نے ضلع کے تمام انتظامیہ افسران اور ٹی ایم اے، محکمہ مواصلات و تعمیرات اور پختونخوا ہائی وے حکام کو مزید برفباری کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے اور برف ہٹانے کی مشینری ہمہ وقت تیار رکھنے کی ہدایت بھی کی انہوں نے واضح کیا کہ عام لوگوں کے علاوہ سیاح بھی برفباری کا نظارہ کرنے شانگلہ کا رخ کرنے لگے ہیں اسلئے شاہراہوں پر برف ہٹانے کا عمل 24گھنٹے جاری رکھا جائے نیز شاہراہوں پر سفر کرنے والے لوگوں کی ہر طرح مدد کیلئے تیاری ہونا چاہئے تاکہ ضلع کی حدود میں لوگوں بالخصوص سیاحوں اور اجنبی مسافروں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنے پڑے انہوں نے برف ہٹانے اور راستے صاف کرنے میں مصروف اہلکاروں کی تعریف کی اور واضح کیا کہ وہ گاہے بگاہے انکی کارکردگی کا جائزہ لیتے اور انکی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھیں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -