سانحہ ساہیوال ، 6سی ٹی ڈی اہلکارجوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ، عینی شاہد ین آج طلب

سانحہ ساہیوال ، 6سی ٹی ڈی اہلکارجوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ، عینی شاہد ین آج ...

  

ساہیوال،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں ) سانحہ ساہیوال میں بڑی پیش رفت، گرفتار چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ عینی شاہدین اور موبائل فوٹیجز بنانے وا لے کل شہادتوں کیلئے طلب، گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ بھی اگلے ہفتے کرائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کو کل 11 بجے تھانہ یوسف والا طلب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کیا گیا۔ عینی شاہدین کل ٹھوس ثبوت، چشم دید شہادت اور ویڈیو فوٹیج پیش کریں گے۔یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایسے شخص کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔دوسری جانب سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی اہلکاروں کو سیشن کورٹ میں جج کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انھیں سینٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔جن میں صفدر حسین،احسن خاں،سیف اللہ عابد،رمضان،حسنین اکبر اور نا صر شامل ہیں ۔جیل میں ملزموں کی شناخت پریڈ بھی کرائی جائے گی جبکہ سی ٹی ڈی کے ایس پی جواد قمر ،ڈی ایس پی آصف کمال اور دیگر تین ملزموں کا تعین بھی جے آئی ٹی کرے گی ۔فائرنگ کے مو قع پر اور ان ہلاکتوں میں 11ملزموں کی اس واقعہ میں ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی ۔

سانحہ ساہیوال

مزید :

کراچی صفحہ اول -