کراچی ، پی ایس 94ضمنی انتخاب ، متحدہ کے امیدوار نے میدان مارلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے حلقہ 94 لانڈھی کورنگی کے ضمنی انتخابات میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ کے امیدوار سید ہاشم رضا کو 21537 اور پی ٹی آئی کے اشرف جبار قریشی کو 8978ووٹ ملے ہیں۔ یہ نشست ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی، واضح رہے کہ حلقہ جیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 246427ہے۔ ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے 25جولائی کا تسلسل قرار دیا ہے۔