اسرائیل سے تعلقات کا کوئی امکان نہیں، گورنر پنجاب

اسرائیل سے تعلقات کا کوئی امکان نہیں، گورنر پنجاب

لاہور (آئی این پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی افواہوں کو پروپگنڈہ مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک فلسطین میں مظالم جاری ہیں ، اسرائیل سے تعلقات کا کوئی امکان نہیں ، اب تو فلسطینیوں کیلئے امریکہ اور یورپ میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ظلم کو زوال ہے، چاہے کشمیر میں ہو، چاہے فلسطین میں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ جس طرح کشمیر پہ موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسی طرح فلسطین میں ہونیوالے مظالم جب تک جاری ہیں، اسرائیل سے تعلقات کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ عوامی امنگوں کو پس پشت ڈال کر کوئی قدم اٹھایا جائے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ اب کسی قیمت پر پاکستان اپنی حیثیت اور طاقت کو دوسروں کے مفادات کیلئے استعمال نہیں کریگا۔ نہ ہم دنیا میں ہونیوالے مظالم پہ خاموش رہیں گے۔ اب تو فلسطینیوں کیلئے امریکہ اور یورپ میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ظلم کو زوال ہے، چاہے کشمیر میں ہو، چاہے فلسطین میں۔

گورنر پنجاب

مزید : کراچی صفحہ اول