پی ٹی آئی کراچی کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی کراچی کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، ناصر حسین شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی ساری توجہ کراچی کو تباہ کرنے پر مرکوز رکھی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے ناصرشاہ نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس دراصل آج کے الیکشن پی ایس 94 پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش تھی۔ انہوں نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹ اور غریب لوگوں کے پتھاروں سے بات نکل کر اب لوگوں کے گھروں کی چھتوں کو نیست نابود کرنے پر آگئی ہے،کہاں گئے وہ جھوٹے وعدے اور بڑے بڑے دعوے جو الیکشن مہم اور جلسے جلوسوں میں کئے گئے ،غبارے میں کس کے کتنی ہوا اور کس کے پاس پن ہے ، وہ جلد تحریک انتقام کو پتا چل جائے گا ۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ تحریک انصاف غریبی نہیں بلکہ غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر اپنے جاہ و جلال سے گامزن ہے کراچی کے عوام کے سامنے تحریک انصاف کے عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے حقوق پر کوء سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -