العزیزیہ ریفرنس,طبی بنیادوں پر دائر نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

العزیزیہ ریفرنس,طبی بنیادوں پر دائر نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ...
العزیزیہ ریفرنس,طبی بنیادوں پر دائر نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ نواز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا اور سابق وزیراعظم کی تازہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے گا۔ نواز شریف کے وکلاء کی طرف سے 26 جنوری کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت غیر تسلی بخش ہے، لہذا ان کی درخواست ضمانت پر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسوں کی اپیلوں سے پہلے فیصلہ سُنایا جائے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطل کرکے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کیا جائے۔درخواست کے ساتھ اسپیشل میڈیکل بورڈ کی 17 جنوری کی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی تھی۔درخواست میں قومی احتساب بیورو (نیب)، احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کوفریق بنایا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -