سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار 7 روز بعد عدالت میں پیش، جیل بھیج دیئے گئے

سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار 7 روز بعد عدالت میں پیش، جیل بھیج دیئے ...
سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار 7 روز بعد عدالت میں پیش، جیل بھیج دیئے گئے

  

لاہور(ویب ڈیسک) سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی ڈی اہلکاروں کو 7 روز بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا جب کہ جےآئی ٹی نے واقعے کے تمام عینی شاہدین کو کل صبح بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔

جیونیوز کے مطابق سانحہ ساہیوال میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو چھٹی کے باوجود گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے تمام عینی شاہدین کو اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کل صبح 11 بجے تھانہ یوسف والا ساہیوال پہنچنے کا کہا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -