ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کی دعوت ولیمہ، تصاویر بھی سامنے آگئیں

ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کی دعوت ولیمہ، تصاویر بھی سامنے آگئیں
ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کی دعوت ولیمہ، تصاویر بھی سامنے آگئیں

  

لاہور(ویب ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین کی دعوت ولیمہ لاہور میں منعقد ہوئی۔

مقامی فارم ہاؤس میں شیڈول ولیمے کی تقریب میں دولہا عثمان صلاح الدین نے بلیو رنگ کا ٹو پیس جب کہ دلہن صبا نے گرے رنگ کا عروسی جوڑا ملبوس کر رکھا تھا، تقریب میں ٹیسٹ کرکٹرز سلمان بٹ، کامران اکمل، سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر میاں اسلم اور قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔

لان کے ایک حصے میں عثمان صلاح الدین کی سرفراز احمد، یونس خان سمیت ساتھی کرکٹرز اور ایوارڈز پر مشتمل تصاویر کی گیلریز بھی بنائی گئی تھی۔ عثمان صلاح الدین کے نکاح کی تقریب 21 جنوری کو کراچی میں ہوئی تھی۔

عثمان صلاح الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ شادی ان کے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوگی اور وہ کرکٹ کے عالمی میدانوں میں پہلے سے بھی زیادہ عمدہ کارکردگی دکھا کر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -