’’جنرل باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے لیکن جب پاناما کیس شروع ہوا تو نواز شریف کے پیغام پر پاک فوج کے سربراہ نے جواب دیا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

’’جنرل باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے حکم کی ...
’’جنرل باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے لیکن جب پاناما کیس شروع ہوا تو نواز شریف کے پیغام پر پاک فوج کے سربراہ نے جواب دیا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی انصار عباسی نے لکھاکہ ’’ایک بڑے ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے اینکر پرسن نے چند روز قبل ایک ٹاک شو میں انکشاف کیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جب اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف تعینات کیا تو جنرل باجوہ وزیراعظم سے ملنے گئے، اُن کو سیلوٹ کیا اور اُن کو اپنی خدمات پیش کیں‘‘۔

 ’’ پھر جنرل باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا You are my boss (آپ میرے باس ہیں) آپ جو حکم دیں گے ہم اُس کی تعمیل کریں گے اور جب آپ ہم سے کوئی رائے لیں گے تو ہم آپ کو اپنی Inputدیں گے۔ اینکر نے کہا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کو پہلی میٹنگ میں اپنا اعتماد دیا لیکن اس کے بعد پاناما کیس سامنے آ گیا، جہاں سے بات بگڑی۔ اینکر کے مطابق پاناما کیس کے بعد جب پاناما جے آئی ٹی ٹی تشکیل دی گئی تو وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی میں شامل دو بریگیڈیئرز کے حوالے سے جنرل باجوہ سے کہا کہ آپ کے بریگیڈیئرز کام خراب کر رہے ہیں، اُن کو ذرا سمجھائیں۔

اینکر نے مزید کہا کہ اس پر جنرل باجوہ نے اسحاق ڈار اور ایک اور صاحب جو آرمی چیف سے اس موضوع پر ملنے آئے تھے، کو بڑے واضح انداز میں کہہ دیا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ جانے اور آپ جانیں، یہ آپ کا کام ہے، اس میں مَیں کوئی کردار نہیں ادا کروں گا۔ نہ ایک طرف نہ دوسری طرف۔ اینکر کے مطابق اس کے بعد حالات خراب ہو گئے‘‘۔

روزنامہ جنگ کیلئے لکھے گئے کالم میں انصار عباسی نے مزید لکھاکہ ’’ اس ٹاک شو کے میزبان نے یہ بات واضح کی کہ اینکر صاحب نے جو بات بتائی ہےوہ اُن کی معلومات ہے نہ کہ تجزیہ۔ جس اینکر نے ٹی وی کے ذریعے یہ انکشاف کیا وہ نہ صرف اُن اینکرز میں شامل تھے جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کا مختلف ٹی وی چینلز کو دیا جانے والے پہلا مشترکہ انٹرویو کیا بلکہ حال ہی میں آرمی چیف سے بھی ملاقات کرنے والے اینکرز میں بھی شامل تھے۔ ٹاک شو میں اس بات پر کوئی تبصرہ نہ کیا گیا کہ آخر وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف سے یہ کیوں کہا کہ آپ اب حکومت میں ہمارے پارٹنر ہوں گے۔ بہرحال ایک بات ثابت ہوئی کہ عمران خان کی حکومت کو اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے‘‘۔

مزید : قومی