روف صدیقی پیشی کیلئے عدالت پہنچ گئے لیکن وہاں جا کر ایسی بات پتا چل گئی کہ دنگ رہ گئے

روف صدیقی پیشی کیلئے عدالت پہنچ گئے لیکن وہاں جا کر ایسی بات پتا چل گئی کہ دنگ ...
روف صدیقی پیشی کیلئے عدالت پہنچ گئے لیکن وہاں جا کر ایسی بات پتا چل گئی کہ دنگ رہ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما روف صدیقی کرپشن کیس میں پیشی کیلئے مقررہ تاریخ سے پہلے ہی عدالت پہنچ گئے جہا ں جا کر انہیں پتا چلا کہ ابھی ان کی عبوری ضمانت میں تین روزاور بھی باقی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت پہنچنے پر عملے نے روف صدیقی کو بتایا کہ روسٹر کے مطابق آپ کی پیشی کی تاریخ 31 جنوری ہے جس پر روف صدیقی نے کہا کہ میں سمجھا کہ 28 جنوری ہے ۔ سٹاف کا کہناتھا کہ آپ کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے ، عدالتی عملے نے روف صدیقی کو 31 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ یاد رہے کہ روف صدیقی پر اپنے دور وزارت میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -