ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ایسی خوبصورت تصویر شیئر کردی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ایسی خوبصورت تصویر شیئر کردی کہ سوشل ...
ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ ایسی خوبصورت تصویر شیئر کردی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

  


حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا کا بیٹا اذہان تقریبا تین ماہ کا ہو گیا ہے اور جوڑے نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی پیدائش کے کافی دنوں کے بعد مداحوں کو دکھائی تھی تاہم اب ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایسی خوبصورت تصویر شیئر کر دی ہے کہ دیکھ کر ہر کوئی ماشااللہ کہہ اٹھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنی ورزش کرتے ہوئے تصاویر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں اور انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد جس تیزی کے ساتھ اپنا وزن کم کیا ہے اس پر بھی ان کے مداح ان کو داد دے رہے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ انتہائی خوبصورت تصویر شیئر کر کے مداحوں کو ایک اور تحفہ دیدیا ہے ۔

اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اذہان انتہائی غور کے ساتھ کیمرے کی اوڑھ دیکھ رہاہے جبکہ ثانیہ نے اپنا چہر اذہان کے سر کے ساتھ جوڑ رکھا ہے جو کہ بے پناہ محبت کی عکاسی کر رہا ہے ۔

ثانیہ مرزا نے تصویر کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” میں نے محبت کی خالص قسم کو اپنے بیٹے اذہان سے جانا ہے ، اسے کیمرہ اور ٹی وی بہت پسند ہے ، ہم نے ابھی ابھی بابا (شعیب ملک ) کو جیتتے ہوئے دیکھا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے سرفراز احمد پر نسل پرستانہ جملہ کہنے پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد شعیب ملک نے ٹیم کی قیادت سنبھالی اور جنوبی افریقہ کو چوتھے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس