شکارپور :محبت میں ناکامی پر لڑکے اور لڑکی کی خودکشی
سکھر ( صباح نیوز)شکارپور میں محبت میں ناکامی پر جوان لڑکے اور لڑکی نے زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور ضلع کے علاقے لکھی غلام شاہ میں لڑکے اور لڑکی نے رشتے داروں کی مخالفت پرایک دوسرے کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سکھر کے نجی ہسپتال لایا گیا ،لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔