رنگ و روغن کی گئی پرانی بسوں سے ”میانوالی ٹرانسپورٹ سروس“ کا افتتاح
میانوالی (ویب ڈیسک) نئے پاکستان میں انوکھے کارنامے سامنے آنے لگے، وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو ماموں بنادیا۔ روزنامہ ایکسپریس کے مطابق 2012ءماڈل کی پرانی بسیں رنگ و روغن کرکے میانوالی ٹرانسپورٹ سروس کیلئے بھجوادی گئیں۔ وزیراعظم پاکستان کے آبائی شہر اور حلقے کے عوام اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے پرانی بسوں کا افتتاح کردیا گیا۔ مہیا کی گئی بسوں میں سے ایک بس کے فرنٹ شیشے ٹوٹے ہوئے تھے، شہریوں نے پرانی بسوں کے افتتاح پر مایوسی کا اظہار کیا۔