سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں نامزد تینوں ملزموں کی پہلے ہی ٹرائل کورٹ میں ضمانت ہو چکی ہے۔عدالت نے اینکر شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

معروف صحافی نادیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ”بالآخر سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظور کر لی ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔“

اسد کھرل نے بھی ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظور ہونے کی تصدیق کی اور ان کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والا حکم نامہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ”سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی رہائی کا حکم دیدیا۔“

منصور علی خان نے بھی ٹویٹ کی اور لکھا ”سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔“

واضح رہے کہ شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے بحیثیت ایم ڈی پی ٹی وی جعلی کمپنی کے ساتھ کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق کا معاہدہ کیا، کمپنی لاہور میں کیٹرنگ اور دیگوں کا کام کرتی تھی، جعلی کمپنی کو معاہدے کے وقت 3 کروڑ 70 لاکھ کی فوری ادائیگی کی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 23 نومبر 2018ءکو شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -