بھارتی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی طیارہ گر کر تباہ
بھارتی طیارہ گر کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارہ ” جیگوار “ نے گورکھ پور سے معمول کی پرواز بھری تاہم اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹ نے خود کو جہاز سے ایجیکٹ کر لیا اور طیارہ اتر پردیش کے شہر کوشن نگر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔
بھارتی حکام نے جہاز کے کریشن ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم ابھی حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔