افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں : فواد چوہدری

افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے ...
افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں : فواد چوہدری

  


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے خوش ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے اخبار 'گلف نیوز' کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغان امن مذاکرات میں منصفانہ طور پر اعلیٰ سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ہمیں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتنے خوش ہیں کہ انہوںنے پاکستان کے لیے اپنی پالیسی کا جائزہ لے کر اسے تبدیل کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام صرف امریکا نہیں بلکہ پاکستان کے بھی بہترین مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹس ہیں کہ افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے پر امریکا پاکستان کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کی پیشکش کرسکتا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ حالیہ دورہ پاکستان کے دوران امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے گفتگو بھی کی۔

مزید : قومی