”پکڑو، ارے ادھر، پکڑو، پکڑو۔۔۔“ ترکی کے اس شخص کی ہزاروں ویڈیوز آپ نے دیکھی ہوں گی جو آئس کریم دیتے دیتے ہی گاہک کو ’گھما‘ دیتا ہے، ایک پاکستانی نے کیسے بدلہ لیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

”پکڑو، ارے ادھر، پکڑو، پکڑو۔۔۔“ ترکی کے اس شخص کی ہزاروں ویڈیوز آپ نے دیکھی ...
”پکڑو، ارے ادھر، پکڑو، پکڑو۔۔۔“ ترکی کے اس شخص کی ہزاروں ویڈیوز آپ نے دیکھی ہوں گی جو آئس کریم دیتے دیتے ہی گاہک کو ’گھما‘ دیتا ہے، ایک پاکستانی نے کیسے بدلہ لیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  


انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی جانے والا دنیا کا ہر شخص اس مشہور آئس کریم والے کے پاس ضرور جاتا ہے توآئس کریم دینے کے دوران چند منٹوں میں ہی ایسے ایسے کرتب دکھاتا ہے کہ گاہک گھوم کر رہ جاتا ہے اور ان لمحات کی ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا نہیں بھولتا۔

لیکن اس آئس کریم والے نے جب ایک پاکستانی شخص کیساتھ ایسا کیا تو پاکستانی نے بھی اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی اور پیسے دینے کی باری آئی تو کچھ ویسے ہی اسے بھی گھمایا جیسے وہ آئس کریم دینے کیلئے گاہکوں کو گھماتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنے ساتھ یہ سب کچھ ہونے پر آئس کریم والا خود غصہ کر گیا۔ پاکستانی شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس