”فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے اور جب میں نے انکار کر دیا تو پھر۔۔۔“اداکارہ ریمانے فلم انڈسٹری انتہائی سنگین ترین الزام لگا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن)اداکاراؤں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں سامنے آتے رہے ہیں جہاں اداکارائیں سنگین تین الزام لگاتی رہیں جبکہ ” می ٹو “ مہم نے بھی بہت شدت اختیار کی تاہم اب پاکستانی انڈسٹری میں بھی ایسے واقعات پیش آنے سے متعلق اداکارہ ریما نے بڑا انکشاف کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ریمانے اچانک میڈیا میں اینٹری ماری ہے اور دھماکہ کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتاہے اور شٹ اپ کال دینے پر میرے خلاف کارروائیاں ہوئی جبکہ میرے گھر پرفائرنگ ہوئی ، میرے سکینڈلز بنوائے گئے بلکہ یہاں تک کہ کئی فلموں سے نکالا گیا اور کئی سین بھی کاٹ دیئے گئے لیکن میں نے ہر کوشش کو اپنے کردار سے ناکام بنا دیا۔اداکارہ ریما نے کہا کہ مجھے تو ایک اداکارہ نے زہر دینے کی بھی کوشش کی اور جس اسسٹنٹ کو پیسے دیئے گئے اسی نے آکر مجھے بتا دیا ۔