پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنے روپے تک کمی متوقع ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنے روپے تک کمی متوقع ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی ...
پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنے روپے تک کمی متوقع ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ ماہ کے آغاز پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے ۔
نجی ویب سائٹ ” اسلام آباد ٹائمز “ نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز پر پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔
رپورٹس کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے جوکہ ایک یا دو دن میں وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی تاہم قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے ہی کیا جائے گا ۔

مزید :

بزنس -