اپنا خواب پورا کرنے کے لئے پاکستانی ڈینٹسٹ نے ڈاکٹری چھوڑ کر ایسا کام شروع کردیا کہ دیکھ کر کوئی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ پائے

اپنا خواب پورا کرنے کے لئے پاکستانی ڈینٹسٹ نے ڈاکٹری چھوڑ کر ایسا کام شروع ...
اپنا خواب پورا کرنے کے لئے پاکستانی ڈینٹسٹ نے ڈاکٹری چھوڑ کر ایسا کام شروع کردیا کہ دیکھ کر کوئی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ پائے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے خواب کی تعبیر پانے اور شوق کی تکمیل کرنے کے لیے نوکری چھوڑ دینا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتامگر سارا شکیل نامی اس لڑکی نے اپنے ایسے شوق کو پورا کرنے کے لیے ڈینٹسٹ کی نوکری چھوڑ دی کہ اب اس کے کام کی پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سارا شکیل کو شروع سے ہی گلٹر آرٹسٹ (Glitter artist)بننے کا شوق تھا۔ اس نے کاسمیٹک ڈینٹسٹری میں گریجوایشن کی اور کچھ عرصہ پریکٹس کے بعد نوکری چھوڑ کر اپنے شوق کی راہ پر چل دی۔

رپورٹ کے مطابق سارا شکیل اپنے بنائے شاہکار اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتی ہے ، جن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے انسٹاگرام پر اب تک 6لاکھ 55ہزار سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ایک ہیروں سے جڑے ہوائی جہاز کی تصویر پوری دنیا میں وائرل ہوئی۔ لوگ حیران تھے کہ یہ ہیروں سے مزین جہاز کہاں سے آ گیا۔ درحقیقت یہ شاہکار بھی سارا شکیل ہی کا بنایا ہوا تھا۔ سارا اب تک تاج محل سمیت دنیا بھر کی تاریخی عمارتوں اور قدرتی مناظر سمیت سینکڑوں تصاویر کو ہیروں سے مزین کر چکی ہے اور پوری دنیا سے اپنے فن کی داد وصول کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد