68 برس کا کرکٹر جس نے بالآخر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

68 برس کا کرکٹر جس نے بالآخر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
68 برس کا کرکٹر جس نے بالآخر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے میڈیم فاسٹ باﺅلر ایون چیٹ فیلڈ نے بالآخر 68سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چیٹ فیلڈ کرکٹ کی دنیا میں ’نے نے ایکسپریس‘(Naenae Express) کے نام سے شہرت پائی۔ انہوں نے اپنا آخری میچ انہوں نے اپنے مقامی کلب ’نے نے اولڈ بوائز‘ کی طرف سے کھیلا۔ اس میچ میں انہیں کھیلنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”یہ بات اگرچہ احمقانہ لگے گی لیکن 68سال کی عمر میں بھی میرے کچھ معیارات ہیں۔ اگر میں اپنے متعین کردہ اس معیار کے مطابق نہیں کھیل سکتا تو میرے خیال میں یہ وقت ہے کہ مجھے ریٹائر ہو جانا چاہیے۔“


رپورٹ کے مطابق ایون چیٹ فیلڈ نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1975ءمیں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔ اس میچ میں انگلش باﺅلر پیٹر لیور کا باﺅنسر لگنے کی وجہ سے ان کے سر کی ہڈی فریکچر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر گئے تھے۔ برطانوی ٹیم کے فزیوتھراپسٹ برنارڈ تھامس نے ان کا بروقت علاج کرکے ان کی جان بچائی تھی۔چیٹ فیلڈ نے ہمیشہ 11ویں نمبر پر بیٹنگ کی۔ 1985ءمیں جب ایک پاکستانی باﺅلر کا باﺅنسر لگنے کی وجہ سے لینس کیرنز کھوپڑی تڑوا کر ہسپتال جا پہنچے تو چیٹ فیلڈ نے جیرمی کونے کے ساتھ مل کر 50رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیسٹ میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے چیٹ فیلڈ نے میڈیا کے لیے ہیڈلائن کا فقرہ بھی خود دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”اگر میڈیا میرے ریٹائر ہونے پر ’نے نے ایکسپریس کا ایندھن ختم ہو گیا‘ کی سرخی لگائے گا تو مجھے اچھا لگے گا۔“

مزید :

کھیل -