بھارت نے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بھارت نے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
بھارت نے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

  


آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

بے اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49 اوورز میں 243 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔بھارت نے ہدف باآسانی 43 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مہمان ٹیم کی جانب سے روہت شرما 62، شیکر دھاون 28 اور کپتان ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ امباتی رائیڈو 40 اور دنیش کارتھک 38 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تو روس ٹیلر 93، ٹام لیتھم 51 اور کپتان کین ولیمسن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور دیگر بلے باز ناکام رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ بھونیشور کمار، یوزوندرا چاہل اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر محمد شامی کو 'مین آف دی میچ' کے اعزاز سے نوازا گیا۔

مزید : کھیل