”اس وجہ سے دنیا کا اعتماد پاکستان سے اٹھ گیا ہے “مسلم لیگ ن کا حیران کن دعویٰ

”اس وجہ سے دنیا کا اعتماد پاکستان سے اٹھ گیا ہے “مسلم لیگ ن کا حیران کن دعویٰ
”اس وجہ سے دنیا کا اعتماد پاکستان سے اٹھ گیا ہے “مسلم لیگ ن کا حیران کن دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ پورا پاکستان عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ رہا ہے ، الیکشن کے ذریعے سلیکشن نے پاکستان سے دنیا کا اعتماد اٹھا دیا ہے۔اسلام آباد میں لیگی رہنماﺅں کی پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو یوٹرن ماسٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر بات پر یوٹرن لے لیتی ہے، ملک کی موجودہ صورت حال سب کے سامنے ہے، معیشت ٹوئٹ سے نہیں عملی اقدامات سے چلتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان عمران خان کو سیلکٹڈ وزیراعظم کہہ رہا ہے، اگر میرٹ ہوتا تو عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ الزام کاجواب الزام ہی ہوتا ہے، آپ ایک الزام لگائیں گے تو ہم دس لگائیں گے۔رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ یہ لوگ گیس کے میٹر بھی میرٹ پر نہیں دے سکتے، گیس کے میٹر بھی اس بنیاد پر لگ رہے ہیں کہ کون کس جماعت سے ہے۔اس موقع پر سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کے ذریعے سلیکشن نے پاکستان سے دنیا کا اعتماد اٹھا دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 3.8 فیصد پر آ گئی ہے، جس ملک میں ترقی کی شرح میں 2 اعشاریے کم ہو جائیں تو وہاں لاکھوں افراد بے روز گار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا صرف اپوزیشن کے ساتھ محاذ آرائی پر زور ہے، حکومت کو صرف اپوزیشن کی پگڑی اچھالنا اور قومی اسمبلی کو ڈی چوک بنانا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -