عبد العلیم خان ، راشد یاسمین سمیت پنجاب کے 20 سے زائد وزراءکے محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی

عبد العلیم خان ، راشد یاسمین سمیت پنجاب کے 20 سے زائد وزراءکے محکموں کی ...
عبد العلیم خان ، راشد یاسمین سمیت پنجاب کے 20 سے زائد وزراءکے محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار، رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان اورصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پنجاب کے 20 سے زائد وزرا کے ماتحت محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے ، اس حوالے سے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی رپورٹ عمران خان کو پیش کی جائے گی۔

جیونیوز کے مطابق پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد وزرا کے ماتحت محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے جس میں صوباﺅ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے محکمے کی کارکردگی 33 فیصد اور وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کے محکمے کی کارکردگی 21 فیصد رہی ، صوبائی وزیر سیاحت یاسر ہمایوں کے محکمے کی کارکردگی 31 فیصد، وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد اجمل کے محکمے کی کارکردگی 37 فیصد، وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری کے محکمے کی کارکردگی 38 فیصد جب کہ وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے محکمے کی کارکردگی 39 فیصد رہی ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے تمام صوبائی محکموں کے لئے 238 ارب روپے مختص ہیں، 14 کھرب کا بجٹ صوبائی محکموں کو جاری کیا گیا تھا جس میں سے 91 ارب روپیہ استعمال کرلیا گیاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی