پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان میں پہلی انٹر نیشنل فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کردیا ،وزیراعظم نے بھی احسن اقدام کی حمایت کردی

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان میں پہلی انٹر نیشنل فٹبال لیگ ...
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان میں پہلی انٹر نیشنل فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کردیا ،وزیراعظم نے بھی احسن اقدام کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی کرکٹ کے میدان میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعد اب پشاور زلمی نے ملک بھر میں فٹبال کو بھی فروغ دینے کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بتا یا ہے کہ پشاور زلمی اب ٹچ سکائی گروپ کے تعاون سے پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال لیگ کرائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں فٹبال لیگ کے انعقاد کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اس معاملے پر احمر کنور کا کردار بھی قابل تعریف ہے ۔


جاوید آفریدی نے بتا یا کہ ٹچ سکائی گروپ(ٹی ایس جی ) کو پاکستان میں فٹبال کے کھیل کی بحالی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔فٹبال کے عالمی کھلاڑی پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو گراس روٹ لیول تک لے جانے کے لیے کام کریں گے ۔پاکستان میں اس فٹبال لیگ کے انعقاد کا اعلان جلد ہو گا ۔

مزید :

کھیل -