سیوریج کے گندے پانی کا عذاب، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سادات کے طلباءاور اساتذہ کا بھرپور احتجاج، حکام سے نوٹس کا مطالبہ

سیوریج کے گندے پانی کا عذاب، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سادات کے طلباءاور اساتذہ ...
سیوریج کے گندے پانی کا عذاب، گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سادات کے طلباءاور اساتذہ کا بھرپور احتجاج، حکام سے نوٹس کا مطالبہ

  


وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وہاڑی کے نواحی گاﺅں کوٹ سادات میں سیوریج کا گندا پانی ہائی سکول کے بچوں کیلئے درد سر بن گیا۔ شدید بدبو اور تعفن سے تنگ آئے بچوں اور اساتذہ نے سکول کے باہر احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

تحصیل وہاڑی کے گاﺅں کوٹ سادات میں ایک عرصے سے سیوریج کا مسئلہ موجود ہے جس پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

2005 میں سکول سے فارغ ہونے والے طلباءبھی گندے پانی سے گزر کر سکول میں داخل ہوتے تھے اور 2018 میں بھی طلباءاور اساتذہ گندے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے موجود سیوریج کے اس مسئلے کے خلاف اساتذہ اور طلباءکا صبر جواب دے گیا اور انہوں نے سکول کے باہر احتجاج کرنا شروع کردیا۔

ہیڈ ماسٹر رائے عبدالمجید کھرل کا کہنا ہے کہ گٹر کے پانی سے اٹھنے والی بدبو کے باعث پڑھائی کا نظام متاثر ہورہا ہے اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ بچے پانی میں پھسل کر گر جاتے ہیں ۔

گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سادات کے اساتذہ اور طلبا نے ضلعی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کا یہ مسئلہ فوری حل کرایا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی