عمران خان بے اختیار ،مجھے تو کیا کسی کو بھی نہیں گھسیٹ سکتے: آصف زرداری

عمران خان بے اختیار ،مجھے تو کیا کسی کو بھی نہیں گھسیٹ سکتے: آصف زرداری
عمران خان بے اختیار ،مجھے تو کیا کسی کو بھی نہیں گھسیٹ سکتے: آصف زرداری

  


اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان بے اختیار ہیں جو عملی طور پر مجھے تو کیا کسی کو بھی نہیں گھسیٹ سکتے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان ہر بات پر سکسر لگاتے ہیں ۔ عملی طور پر مجھے تو کیا وہ کسی کو بھی نہیں گھسیٹ نہیں سکتے۔ میں نہیں مانتا کہ وزیراعظم بااختیار ہے، عمران خان سلیکٹڈ خود ہیں اور الزام دوسروں کو دیتے ہیں ۔ وہ بھی شوکت عزیز کی طرح لائے گئے ہیں لیکن شوکت عزیز کو معیشت کے بارے میں کچھ تو علم تھا مگر عمران خان کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کیا میں اس سے قبل 12 سال جیل میں نہیں رہا، کیا جیل عمران خان نے کاٹی تھی؟ جعلی اکاﺅنٹس کا معاملہ عدالت میں ہے، اگر کیس سندھ کا ہے تو ٹرائل اسلام آباد میں کیوں چلا رہے ہو؟۔

سابق صدر نے کہا نیا الیکشن ہوگا لیکن ابھی تاریخ نہیں دے سکتا۔ ہمارے دور میں برآمدات 27 ارب تک پہنچ گئی تھیں ، ہمارے آنے سے پہلے مشرف سے کہاں ملک چل رہا تھا۔ ان سے تو ٹیکس وصولیاں نہیں ہورہیں۔ عمران خان کو کوئی مشورہ بھی دوں تو وہ سمجھیں گے نہیں، اس وقت سٹاک ایکسچینج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان آئے تو سٹاک ایکسچینج سے50 ارب ڈالر نکال لیے گئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد