عثمان بزدار کی کارکردگی قابل ر شک ہے :حسن نثار

عثمان بزدار کی کارکردگی قابل ر شک ہے :حسن نثار
عثمان بزدار کی کارکردگی قابل ر شک ہے :حسن نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی اس حوالے سے قابل رشک ہے کہ ان کی جانب سے عمران خان کو اس قدر قائل کرلیاہے کہ وہ کہتے ہیں کہ عثمان بزدار پنجاب کی تاریخ کے کامیا ب ترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہاہے کہ عثمان بزدار کی کارکردگی قابل رشک ایسے ہے کہ اس نے عمران خان کو اس قدر قائل کر لیاہے کہ وہ کہ رہے ہیں کہ عثمان بزدارپنجاب کے تاریخ کے کامیاب ترین وزیر اعلیٰ ثابت ہوں گے تو ایسے بندے کی کارکردگی پر میں انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ قانون جتنی رعایت بھی نواز شریف کودے سکتا ہے دی جانی چاہئے اور یہ رعایت ایسی ہونی چاہئے جو دیگر لوگوں کوبھی دی جاسکتی ہو ، رحم کی اپیل کرنا نواز شریف کیلئے بھی بطور لیڈر مناسب نہیں ہے۔

مزید :

قومی -