”عثمان بزدار استخارہ اور روحانیت کی پیشکش ہیں“:حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

”عثمان بزدار استخارہ اور روحانیت کی پیشکش ہیں“:حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ
”عثمان بزدار استخارہ اور روحانیت کی پیشکش ہیں“:حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ مت بھولیں عثمان بزدار استخارہ اور روحانیت کی پیشکش ہیں اور وہ عمران خان کیلئے وجہ نزاع بنے رہیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ عثمان بزدار کی وجہ سے عمران خان اپنے کردار پر بھی پورا نہیں اتر رہے ، عمران خان کی ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے کہ جب وہ اپنے ذہن میں کوئی بات بٹھا لیتے ہیں تو پھر اس کو بار بار ڈسکس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب عثمان بزدار کو لایا گیاتو تحریک انصاف کے ہر ایم پی اے کے ذہن میں یہ سوال ابھرا تھا کہ ”میں کیوں نہیں؟“۔

انہوں نے کہاکہ مت بھولیں عثمان بزدار استخارہ اور روحانیت کی پیشکش ہیں اور وہ عمران خان کیلئے وجہ نزاع بنے رہیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ تینوں ریفرنسز میں نواز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، عدالت نے بھی یہی فیصلہ دیا ہے ، اس حالت میں نواز شریف کو جیل میں رکھنامناسب نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -