سانحہ ساہیوال پر جو کچھ ہوچکا ، اس پر گزارا کریں :ارشاد بھٹی کا مشورہ

سانحہ ساہیوال پر جو کچھ ہوچکا ، اس پر گزارا کریں :ارشاد بھٹی کا مشورہ
سانحہ ساہیوال پر جو کچھ ہوچکا ، اس پر گزارا کریں :ارشاد بھٹی کا مشورہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے جتنا ہوچکاہے اس پر گزارا کریں، حکومت کہہ رہی ہے کہ آپریشن درست تھا اور چار بندے بے گنا ہ مارے گئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے جتنا ہوچکاہے اس پر گزارا کریں، حکومت کہہ رہی ہے کہ آپریشن درست تھا اور چار بندے بے گنا ہ مارے گئے ، اب وکلااور مدعیوں کو دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ، اس لئے جو ہوگیا ، اس پر گزارہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ نہ کہا کریں کے عثمان بزدار ایماندار اور عاجز آدمی ہیں کیونکہ عاجز آدمی لاہور سے گوجرانوالا ہیلی کاپٹر میں نہیں جایا کرتے اورچالیس چالیس گاڑیوں کے قافلے میں نہیں گھوما کرتے ۔

مزید :

قومی -