40سال پرانا کراچی شہر زندہ نہیں کیا جا سکتا :مجیب الرحمان شامی

40سال پرانا کراچی شہر زندہ نہیں کیا جا سکتا :مجیب الرحمان شامی
40سال پرانا کراچی شہر زندہ نہیں کیا جا سکتا :مجیب الرحمان شامی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ کراچی میں لوگوں کے اربوں روپے لگ چکے ہیں ، اب چالیس سال پرانا شہرزندہ نہیں کیا جا سکتا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ بہاولپور ایک صوبہ بنتاہے کیونکہ اس کی ایک تاریخی حیثیت ریاست بہالپور ہے ، پنجاب اسمبلی کی 2012کی قراداد دوصوبوں کے حق میں موجودہے ، اب اگر الیکشن کے بعد یہ صوبہ بنتا تو تحریک انصاف کی حکومت وسطی پنجاب سے ختم ہوجاتی اور تحریک انصاف کے پاس صرف جنوبی پنجاب صوبہ رہ جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کے اربوں روپے لگ چکے ہیں ، اب چالیس سال پرانا شہرزندہ نہیں کیا جا سکتا ، اب مردے زندہ نہیں ہوسکتے اور زندوں کو مارا نہیں جا سکتا ۔

مزید : قومی